متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی متوجہ ہوں، کورونا ویکسین لگوانے کی حدعمر میں دو سال کی کمی کردی گئی

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے کووِڈ19کی ویکسین لگوانے والوں کی حدعمر میں دو سال کی کمی کردی ہے اور اب 16 سال کی عمر تک افراد ویکسین لگواسکتے ہیں۔ پہلے ویکسین لگوانے کی حدعمر 18 سال تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای میں شامل سات امارتوں میں تمام مکینوں اور شہریوں کو

حکومت کی جانب سے مفت ویکسین لگائی جارہی ہے۔ان میں چھ امارتوں میں چین کی سرکاری دوا ساز کمپنی سائنو فارم کی ساختہ ویکسین لگائی جارہی ہے۔البتہ امارت دبئی میں شہریوں اورمکینوں کوسائنو فارم کے علاوہ امریکی کمپنی فائزر کی جرمن کمپنی بائیواین ٹیک کے اشتراک سے تیارشدہ ویکسین لگائی جارہی ہے۔شہری اور مکین ان دونوں میں سے کوئی ایک ویکسین رضاکارانہ طورپر لگواسکتے ہیں۔۔۔۔اوور سیز پاکستانی ہوشیار، کورونا کی نئی شکل، سعودی عرب میں 10 مریضوں کی تصدیق ہو گئیریاض (این این آئی )سعودی عرب میں محکمہ صحت کے حکام نے کہاہے کہ مملکت میں کویڈ 19کی نئی شکل کے 10 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان محمد العبد العالی نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ 10 افراد میں تغیر پزیرکرونا وائرس سے واقعات سامنے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں تبدیل شدہ وائرس سے متاثرہ افراد کے 10 تشخیص کی ہے۔ ہم نے ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے تمام افراد کا سراغ لگا لیا ہے۔ ان میں سے کسی میں بھی انفیکشن نہیں پایا گیا ہے۔مزید برآں انہوں نے زور دے کر کہا کہ کرونا وائرس میں تبدیلی آ رہی ہے۔ سائنس دانوں اور ماہرین نے گذشتہ ایک سال کے دوران ہزاروں تغیرات کی نگرانی کی ہے۔۔۔

close