جدہ میں نئے سال کے آغاز پر پاکستانی کیمونٹی کا تقریب کا انعقاد ، کیک کاٹا گیا، نئے سال کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار

جدہ(آن لائن )دنیا بھر کی طرح سعودی عرب کے شہر جدہ میں نئے سال کے آغاز پر پاکستانی کیمونٹی کی جانب سے تقریب کا انعقاد کیا اور سب نے ملکر کیک کاٹا اور نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب میں کیمونٹی اراکین مختلف سیاسی جماعتوں اور فورمز کے زمہ دران اور پاک میڈیا ارکین

نے شرکت کی اور سب بے ملکر کیک کاٹا اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے چئیرمین چوہدری اکرم ،پیپلز پارٹی یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری سردار وقاص عنائت ،مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد شمعروز ،کشمیر جموں کشمیر کمیٹی کے سابقہ چئیرمین سردار اشفاق ،آل پاکستان گجر ایسوسی ایشن کے گلف کے چئیرمین چوہدری ثقلین گجر ،ہزارے وال اوورسیز فورم کے چئیرمین چوہدری دلپزیر ،پاکستان ویلفئیر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد بشیر پاک میڈیا کے صدر نورالحسن گجر،چوہدری احسان الہی ،امتیاز قریشی ،محمد اقبال ،رانا فرقان ،محمد یوسف گجر ،میاں نوید الحسن ،محمد جمیل گجر ،سنئر صحافی عرفان کھٹانہ ،عاطف علی ووٹو ،حسن بٹ ،اعجاز چوہدری ، اور دیگرنے نئے سال پر نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کرونا سے بچنے اور اپنے ملک کی امن و سلامتی کے لیے دعاہیں کی گی اور ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔

اوور سیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، پی آئی اے نے سعودی عرب کے ایک اور اہم کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن نے سعودی عرب کے شہر ابہاء کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) سعودی عرب کے شہر ابہاء کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے جارہی ہے، پی آئی ایابہاء کیلئے ہفتہ وار2پروازیں آپریٹ کریں گی،پروازیں لاہور اور اسلام آباد سےچلائی جائیں گی۔گاکا کی منظوری کے بعد پی آئی اے جنوری کے پہلے ہفتے سے فلائیٹ آپریشن شروع کرے گی۔ قومی ایئرلائن نے پروازیں شروع کرنے کے لیے سعودی حکومت کو درخواست دی ہوئی ہے۔سعودی عرب کے شہر ابہاء کے لیے فلائٹ کی بحالی سے مسافروں کو سفری سہولت ملے گی۔۔۔۔

آئندہ الیکشن میں عمران خان کے پاس کوئی ٹکٹ لینے نہیں آئے گا، پی ڈی ایم جلسے کے بعد نامور صحافی کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) اس وقت اپوزیشن انتہائی مقبول ہے ، اب الیکشن ہوئے تو رائیونڈ میں ٹکٹ لینے والوں کا رش لگ جانا ہے۔ عمران خان کے پاس کوئی ٹکٹ لینے نہیں آئے گا ، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم اتحاد ملک میں

ضمنی الیکشن نہیں ہونے دے گا ، اس مقصد کیلئے وہ الیکشن کمیشن کا گھراو کریں گے اور پولنگ اسٹیشن میں لوگوں کو نہیں آنے دیا جائے گا ، جس کی بناء پر لڑائی جھگڑے ہوں گے لیکن اس سب کے باوجود اگر یہ فیصلہ ہوبھی گیا کہ ضمنی الیکشن ہوں گے تو اس صورت میں اپوزیشن پھر الیکشن میں اپنے لوگ کھڑے کرے گی لیکن عمران خان کی جماعت کو جیتنے والے لوگ نہیں ملیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اس وقت بہت غیر مقبول ہوچکے ہیں جس کی وجہ ان کی حکومت کی کارکردگی ہے اس لیے انہیں اب ووٹ نہیں پڑیں گے اور یہ سب جانتے ہیں تو ایسی صورت میں کون ان کے پاس جائے گا ، اس کی بجائے لوگ رائیونڈ پہنچ جائیں گے اور باقی جماعتوں سے بھی کہیں گے ہمیں ٹکٹ دیں گے جس کی وجہ سے تمام اچھے امیدوار اپوزیشن کی جماعتوں کے پاس چلے جائیں گے ، اس صورت میں اگر الیکشن ہوئے تو اپوزیشن کلین سوئپ کرجائے گی۔خیال رہے کہ پی ڈی ایم پر مشتمل اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی طرف سے ان دنوں

close