بڑے ملک میں بڑی ذمہ داری، جو بائیڈن کی ٹیلی فون کال نے پاکستانی شہری کو حیران کر دیا،

واشنگٹن(این این آئی)امریکی نو منتخب صدر جوبائیڈن کی ماحولیات کی ٹیم کے لیے منتخب ہونے والے پاکستانی نژاد علی زیدی نے کہا ہے کہ نومنتخب صدر نے جب فون کیا تو میں حیران تھا بلاشبہ یہ میرے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز جوبائیڈن نے علی زیدی کا نام بطور ڈپٹی نیشنل کلائمیٹ

ایڈوائزر نامزد کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماحولیات سے متعلق وائٹ ہائوس کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر علی زیدی نے اپنے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ نومنتخب صدر جو بائیڈن نے مجھے فون کیا تو میں حیران تھا، یہ میرے لیے اعزاز ہے۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی بحران سے نمٹنے کے لیے ہمیں حکومت کے ایک مکمل طرز عمل کی ضرورت ہے، ایسے طرز عمل کی ضرورت ہے جو ملازمتوں کی حوصلہ افزائی اور انصاف کو فروغ دے۔۔۔۔۔

اوور سیز پاکستانیوں کے لیے بڑی خبر، پی آئی اے نے سعودی عرب کے ایک اور اہم کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی(این این آئی)قومی ایئرلائن نے سعودی عرب کے شہر ابہاء کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) سعودی عرب کے شہر ابہاء کیلئے فلائٹ آپریشن شروع کرنے جارہی ہے، پی آئی ایابہاء کیلئے ہفتہ وار2پروازیں آپریٹ کریں گی،پروازیں لاہور اور اسلام آباد سےچلائی جائیں گی۔گاکا کی منظوری کے بعد پی آئی اے جنوری کے پہلے ہفتے سے فلائیٹ آپریشن شروع

کرے گی۔ قومی ایئرلائن نے پروازیں شروع کرنے کے لیے سعودی حکومت کو درخواست دی ہوئی ہے۔سعودی عرب کے شہر ابہاء کے لیے فلائٹ کی بحالی سے مسافروں کو سفری سہولت ملے گی۔۔۔۔

آئندہ الیکشن میں عمران خان کے پاس کوئی ٹکٹ لینے نہیں آئے گا، پی ڈی ایم جلسے کے بعد نامور صحافی کا دعویٰ

اسلام آباد (پی این آئی) اس وقت اپوزیشن انتہائی مقبول ہے ، اب الیکشن ہوئے تو رائیونڈ میں ٹکٹ لینے والوں کا رش لگ جانا ہے۔ عمران خان کے پاس کوئی ٹکٹ لینے نہیں آئے گا ، ان خیالات کا اظہار تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم اتحاد ملک میں ضمنی الیکشن نہیں ہونے دے گا ، اس مقصد کیلئے وہ الیکشن کمیشن کا گھراو کریں گے اور پولنگ اسٹیشن میں لوگوں کو نہیں آنے دیا جائے گا ، جس کی بناء پر لڑائی جھگڑے ہوں گے لیکن اس سب کے باوجود اگر یہ فیصلہ ہوبھی گیا کہ ضمنی الیکشن ہوں گے تو اس صورت میں اپوزیشن پھر الیکشن میں اپنے لوگ کھڑے کرے گی لیکن عمران خان کی جماعت کو جیتنے والے لوگ نہیں ملیں گے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ وزیراعظم

عمران خان اس وقت بہت غیر مقبول ہوچکے ہیں جس کی وجہ ان کی حکومت کی کارکردگی ہے اس لیے انہیں اب ووٹ نہیں پڑیں گے اور یہ سب جانتے ہیں تو ایسی صورت میں کون ان کے پاس جائے گا ، اس کی بجائے لوگ رائیونڈ پہنچ جائیں گے اور باقی جماعتوں سے بھی کہیں گے ہمیں ٹکٹ دیں گے جس کی وجہ سے تمام اچھے امیدوار اپوزیشن کی جماعتوں کے پاس چلے جائیں گے ، اس صورت میں اگر الیکشن ہوئے تو اپوزیشن کلین سوئپ کرجائے گی۔خیال رہے کہ پی ڈی ایم پر مشتمل اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی طرف سے ان دنوںحکومت مخالف تحریک جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز لاہور میں ایک جلسہ بھی کیا گیا ، اس جلسے کی میزبان مسلم لیگ ن تھی ۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے مینار پاکستان میں جلسے کو تاریخ ساز جلسہ قرار دینے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ہزاروں کی گنجائش والے یادگارِ پاکستان پر 11 جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم جلسے میں 10 ہزار افراد بھی شرکت نہ کر سکے۔پولیس ذرائع نے شرکاء کی تعداد کے بارے میں کہا کہ 4 سے 5 ہزار افراد موجود ہیں جب کہ اسپیشل برانچ کا کہنا ہے کہ ساڑھے 3 ہزار سے 4 ہزار افراد شریک ہیں۔آزاد ذرائع کے اندازے کے مطابق تقریباََ 6 سے ساڑھے 6 ہزار افراد شریک ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کے نہ پہنچنے پر مسلم لیگ ن کی قیادت نے اراکین اسمبلی سے ناراضی کا اظہار

کر دیا ، دوسری جانب اپوزیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ مینار پاکستان لاہور جلسے میں لاکھوں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔

close