برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ سے بند تمام سکول ستمبر سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا

لندن (پی این آئی )برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ سے بند تمام سکول ستمبر سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔برطانیہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ سے بند تمام سکول ستمبر سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی محکمہ تعلیم کے سیفٹی پلان کے تحت

سکولوں میں اسمبلی نہیں ہوگی، طلبا کے گروپس بنائے جائیں گے۔14 روز میں کسی گروپ کے دو طلبا کو کورونا ہونے پر تمام گروپ کو گھر بھیج دیا جائے گا۔سیفٹی پلان میں مزید کہا گیا ہے کہ طلبا گروپس کا لنچ اور بریک ٹائم مختلف ہوگا، بسوں میں بھی طلبا گروپس کی صورت جائیں گے۔اس سے پہلے برطانوی حکومت نے رواں ماہ کے آخر میں تمام سکول کھولنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم والدین اور ٹیچنگ اسٹاف کے تحفظات پر حکومت نے فیصلہ تبدیل کر لیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close