کینیڈا میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی نژاد شہری جاں بحق، پولیس اہلکاروں کے خلاف تفتیش شروع

کینیڈا (پی این آئی)کینیڈا میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی نژاد شہری جاں بحق، پولیس اہلکاروں کے خلاف تفتیش شروع، کینیڈا میں پولیس کی فائرنگ سے پاکستانی نژاد شہری جاں بحق ہو گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹورنٹو میں رہائش پزیز اعجاز احمد چوہدری ذہنی مریض تھا اور ادویات نہ لینے پر اہل خانہ

نےپولیس کی مددطلب کی تھی۔پولیس اہلکار اعجاز چوہدری کے اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے تو اس کے ہاتھ میں چھری تھی جسے دیکھ کر اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کر دی اور وہ جاں بحق ہو گیا۔پولیس کارروائی پر پاکستانی کمیونٹی نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے جب کہ پولیس نے اپنے اہلکاروں کے خلاف تفتیش کا آغازکر دیا ہے۔

close