سعودی عرب میں پھنسے 10 ہزار، متحدہ عرب امارات سے 15 ہزار پاکستانیوں کی واپسی، پی آئی اے کا 100 سے زائد پروازیں چلانے کا فیصلہ

راولپنڈی(پی این آئی):سعودی عرب میں پھنسے 10 ہزار، متحدہ عرب امارات سے 15 ہزار پاکستانیوں کی واپسی، پی آئی اے کا 100 سے زائد پروازیں چلانے کا فیصلہ، پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز(پی آئی اے) کا سعودی عرب میں پھنسے 10 ہزار سے زائد اور متحدہ عرب امارات سے 15 ہزار پاکستانیوں کو وطن واپس

لانے کے لیے 100 سے زائد پروازیں چلانے کا فیصلہ کرلیا۔نیوز کے مطابق پی آئی اے ترجمان عبداللہ حفیظ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد قومی ائیرلائن صرف مسافروں کو واپس لانے کے لیے پاکستان سے خالی جہاز اڑائے گی۔ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا تھا کہ محدود پروازوں کے باعث ٹکٹوں کے تیزی سے فروخت ہوجانے کی وجہ سے مسافروں کی سہولت کے لیے اضافی پروازیں مقرر کی گئی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ ان ممالک میں لاک ڈاؤن پابندیوں کی وجہ سے پی آئی اے کے کچھ دفاتر تاحال بند ہیں۔تاہم ٹکٹس پی آئی اے کی ویب سائٹ یا ٹریویل ایجنٹس کے ذریعے پاکستان میں موجود بکنگ آفسز سے خریدے جاسکتے ہیں۔

close