کورونا نے بیلجیم میں 2پاکستانیوں کی جان لے لی

برسلز(پی این آئی):کورونا نے بیلجیم میں 2پاکستانیوں کی جان لے لی ، یورپی ملک بیلجیم میں 2 پاکستان انتقال کرگئے جن میں سے ایک کی موت کورونا وائرس کے باعث ہوئی ہے۔خیبر پختونخوا کے شہر پشاور سے تعلق رکھنے والے پرویز خان کو دل کا دورہ پڑا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے جبکہ پنجاب کے سید گل باز شاہ کا انتقال

کورونا سے ہوا جن کا تعلق حسن ابدال سے تھا۔دونوں افراد کا انتقال جمعرات کو ہوا ہے تاہم اسپتال نے دونوں میتیوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے کلیئر نہیں کیا۔دونوں افراد کی میتوں کو پیر یا اس کے بعد کلیئرکیا جائے گا۔دوسری جانب بیلجیم میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 62 مریض انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد جاں افراد کی تعداد 7765 ہوگئی۔بیلجیم میں لاک ڈاؤن میں نرمی سے عوامی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے اور 24 گھنٹوں میں مزید 485 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد مریضوں کی تعداد 49517 ہوگئی ہے۔ خیال رہے کہ امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی کئی پاکستانی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں جن میں ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔

close