لاہور،حضرت میاں میر کے397ویں سالانہ عرس کے موقع پرصوبائی وزیر اوقاف نے مزار مبارک کو عرق گلاب سے غسل دیا

لاہور( این این آئی )برصغیر پاک وہندکے عظیم صوفی بزرگ حضرت میاں میر ؒ کے 397 ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب غسل مبارک آپ کے آستانہ پرانعقاد پذیرہوئی۔اس موقع پرصوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور سید سعید الحسن شاہ نے میاں میر بالا پیرکے مزار مبارک کو خالص عرق گلاب سے غسل دیا ۔اس موقع پر

سیکر ٹری اوقاف ڈاکٹر ارشاد احمد،ڈائریکٹر جنرل اوقاف سید طاہر رضا بخاری، محکمہ اوقاف کے افسران،کمیٹی کے ممبران کے علاوہ ملکی و غیر ملکی سکالرز بھی موجود تھے۔اس موقع پر صوبائی وزیر اوقاف نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت قرآن پاک اور نعت پڑھ کرمزار میاں میر کو غسل دیا۔سید سعید الحسن شاہ نے اس موقع پرکہا کہ صوفیاء نے اس خطے میں جو طرزِ معاشرت استوار کی اس میں شرفِ آدمیت اور تکریم انسانیت کو بنیادی اہمیت حاصل تھی،صوفیاء نے رنگ ونسل اور علاقائی وقبائلی تقسیم سے بالا ہوکر رواداری ،اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فراواں کیا اور معاشرتی تحفظات اور سوشل سیکیورٹی کی بہم رسانی کویقینی بنایا۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے صوفیاء کی تعلیمات کا ابلاغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اسی سے دُکھی انسانیت کو سکون اور روادانہ فلاحی معاشرے کی منزل میسر آسکی گی ۔۔۔۔

close