انگوراڈا ، غلام خان بارڈر کو آمدورفت وکاروبار کیلئےکھولا جائے، علاقہ مکینوں کا مطالبہ

وانا ، جنوبی وزیرستان (قسمت اللہ وزیر) انگوراڈا ، غلام خان بارڈر کو آمدورفت وکاروبار کیلئےکھولا جائے، علاقہ مکینوں کا مطالبہ۔ پاک افغان بارڈر طورخم گیٹ کو دوبارہ 42گھنٹے کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بارڈر کے دونوں اطراف پھنسی گاڑیوں اور خالی ٹرکوں کی کلیئرنس تیز کرنے اور دو طرفہ باہمی تجارت کو

سہولتیں دینے کے حوالے سے بارڈر پر فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، علاقے کےمکینوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو طورخم گیٹ ہفتہ میں پانچ دن ٹرانزٹ اور ایک دن پیدل آمدورفت کے کھلا رہیگا لیکن بدقسمتی سے جنوبی وزیرستان افعان باڈر پر ابھی تک حکومت نے بات چیت بھی نہیں کی،مکینوں کا مزید کہنا ہے کہ ہم بھی پاکستانی شہری ہیں، طورخم کی طرح ہمارے لئے بھی افعانستان کے غلام خان بارڈر اور جنوبی وزیرستان انگوراڈہ باڈر کے راستے بھی کھول دیئے جائیںتاکہ افعانستان میں پھنسے پاکستانی واپس آسکیں، ان کا کہنا ہے کہ حکومت وقت کو چاہئے کہ وہ اس پر بات چیت کرے اور عوام کا مسئلہ حل کرے، علاقے مکینوں کا کہنا ہے کہ افعان باڈر انگوراڈا کی بندش کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو کافی مشکلات درپیش ہیں ، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بارڈر کی بحالی سے افغانستان میں پھنسے پاکستانی وطن واپس آسکیں گے جب کہ پاکستان سے افغانستان جانے والے شہریوں کو بھی سرحد کھولنے سے سہولت ملے گی۔۔۔۔

close