کراچی میں ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی کی رشوت لیتے ویڈیو بن گئی، فرار کی کوشش ناکام، معطل کر دیا گیا

کراچی(پی این آئی)کراچی میں ٹریفک پولیس کے اے ایس آئی کی رشوت لیتے ویڈیو بن گئی، فرار کی کوشش ناکام، معطل کر دیا گیا،صفورہ چورنگی کے قریب شہریوں نےٹریفک پولیس اہلکار کی جانب سے رشوت لینے کی ویڈیو بنا لی،ٹریفک اہلکار کو معطل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق صفورہ چوربگی کے قریب شہریوں نے

ایک ٹریفک اہلکار کو رشوت دیتے ہوئے ویڈیو بنا لی ،پیسے دینے کے بعد شہری اس سے مطالبہ کرتے رہے کہ وہ انکے دیئے گئے پیسے واپس کرے ،پولیس اہلکار نے پہلے وہاں سے اپنی موٹر سائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کی لیکن موٹر سائیکل اسٹارٹ نہ ہوئی جسکے بعد اہلکار وہاں سے گذرنے والے ایک رکشہ پر بیٹھ کر فرار ہونے لگا تو شہریوں نے اسے پکڑ لیا ،بعد ازاں اپنا نام بتانے پر شہریوں نے اسکی جان چھوڑی۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ نے ٹریفک اہلکار اے ایس آئی لیاقت علی کو معطل کردیا اور ڈی ایس پی ٹریفک فیروزآباد کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے فوری رپورٹ دینے کے احکامات جاری کیئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

close