جعلی ایس ایچ او اصلی ایس ایچ او کے ہتھے چڑھ گیا، پھر کیا ہوا؟

مکوآنہ، جڑانوالہ (این این آئی) جعلی ایس ایچ او اصلی ایس ایچ او کے ہتھے چڑھ گیا ،تفصیلات کے مطابق شہری کو جعلی ایس ایچ او بن کر اپنے موبائل نمبر سے میسج کرکے بلیک میل کرنے والا نوسرباز گرفتار کرلیاگیا،سٹی علی پور پولیس نے امیر حمزہ خان نامی نوجوان کو جعلی ایس ایچ او بن کر شہریوں کو ہراساں

اور بلیک میل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا، شہری حیدر علی نے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کو امیر حمزہ نامی شخص نے فون پر میسج کر کے اپنا تعارف بطور ایس ایچ او سٹی علی پور کراتے ہوئے حراساں کیا جس پر سٹی علی پور کے ایس ایچ او شکیل احمد ملک نے فوری کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ اندراج کرکے مذکورہ نوسرباز کو گرفتار کرلیا ۔ذرائع سے معلوم ہوا کہ مذکورہ شخص خود کو صحافی بھی کہلواتا تھا اور صحافت اور جعلی سرکاری افسر بن کر سادہ لوح شہریوں کو بلیک میل کرتا تھا ۔اس موقع پر ایس ایچ او سٹی علی پور شکیل احمد ملک کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہی ہے اور قانون شکن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا سول سوسائٹی اور صحافی تنظیموں نے ایس ایچ او سٹی علی پور شکیل احمد ملک کے اس اقدام کو سراہا ہے۔۔۔۔

close