محبت ہو تو ایسی،،، کورونا کے مریض بزرگ میاں بیوی نے شادی کی 50ویں سالگرہ ہسپتال میں منائی

روم (پی این آئی)کورونا وائرس سے جنگ لڑتے ہوئے محبت کا جشن منانے والے معمر اطالوی جوڑے نے شادی کی 50 ویں سالگرہ آئی سی یو میں منائی۔برطانوی جریدے ڈیلی میل میں شائع رپورٹ کے مطابق اطالوی علاقے مارکے کے مری اسپتال میں ایک معمر جوڑا آئی سی یو میں زیر علاج ہے جو کورونا سے متاثر ہے،

ان دونوں میاں بیوی کی عمر 70 سال سے زائد ہے۔معمر جوڑے کی دیکھ بھال پر مامور اسپتال کی ایک نرس کو بتایا گیا کہ اس جوڑے کی شادی کو 50 برس مکمل ہونے والے ہیں اور ان کی گولڈن جوبلی عنقریب ہے لیکن وہ اس طرح آئی سی یو میں زیرعلاج ہیں۔اسپتال میں زیر علاج خاتون نے نرس سے کہا کہ ان کے 73 سالہ شوہر ان کا بہت خیال رکھتے تھے اور ان سے بہت محبت کرتے تھے۔ نرس نے خاتون کی یہ بات سن کر طبی عملے کے ساتھ مل کر شادی کی سالگرہ منانے کا انتظام کیا اور معمر خاتون کے شوہر کو ان کے برابر والے بیڈ پر منتقل کیا۔طبی عملے نے تمام حفاظتی کٹس استعمال کرتے ہوئے اطالوی جوڑے کی سالگرہ کا کیک کٹوایا جس پر 50 موم بتیاں بھی سجائیں لیکن آئی سی یو میں انہیں بجھائے رکھا کیونکہ وہاں آکسیجن فراہم کی جاتی ہے۔نرس کا کہنا تھا کہ دونوں نے شادی کی سالگرہ پر ایک دوسرے کا بستر پر لیٹے ہوئے ہاتھ بھی پکڑا اور تمام عملے نے جوڑے کے ساتھ تصاویر لیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close