جسم میں ہڈیوں کی کمزوری دور کرنے کے لیے تین سادہ اور مفید غذائیں جو آپ کی زندگی بدل دیں

اسلام آباد (پی این آئی) آپ کی عمر جیسے جیسے بڑھتی ہے ویسے آپ کی ہڈیاں کمزور ہوتی جاتی ہیں۔ بڑھتی عمر کے ساتھ جسم کی ہڈیوں کا خاص خیال رکھنے کی ضرورت پیش آتی ہے۔ اس مقصد کے لیے طبی ماہرین صحت تین چیزوں کو روز مرہ کے استعمال میں شامل کرنے پر زور دیتے ہیں۔ جن کے استعمال سے آپ کی ہڈیاں مضبوط ہوسکتی ہیں۔
ان میں سب سے پہلے تل کا استعمال اہم ہے۔ بازار میں عام ملنے والے تل ہڈیوں کے لیے بہت خاص اہمیت کے حامل ہیں۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنے روز مرہ کے کھانوں میں تل اور تل کے تیل کا استعمال کرتے ہیں تو آپ ہڈیوں کے مختلف امراض سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ اس میں فاسفورس اور کیلشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے ۔
تل کے علاوہ پھلیوں کا استعمال انتہائی مفید بتایا گیا ہے۔ پھلیاں ہڈیوں کے لیے توانائی سے بھرپور اور مؤثر غذائی اجزاء سے بھرپور ہیں جس میں میگنیشیم، کیلشیم اور فاسفورس وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ پھلیوں کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط اور ان کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

اگر آپ سیم، مونگ اور لوبیہ کی پھلیاں اپنے روزمرہ کے کھانوں میں شامل کرسکتے ہیں تو یہ آپ کی ہڈیوں کی صحت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو گا ۔
رائی دانے کا استعمال بھی ہڈیوں کی صحت اور مضبوطی کے لیے نہایت مؤثر اور مفید ثابت ہوتا ہے ۔ کیلشیم اور میگنیشیم سے بھرپور ہونے کے سبب یہ عمر بڑھنے کے ساتھ خواتین کو ہڈیوں سے متعلق مسائل سے محفوظ رکھتے ہیں، چہرے سے جھریوں کا خاتمہ کرتے ہیں۔کمر کے درد یا پٹھوں کی اکڑن کے مسئلے سے دوچار رائی کے دانے چبا لیں، اس سے درد میں کمی آئے گی اور پٹھوں کی سختی اور سوجن کم ہوگی۔۔۔۔

close