پیاز کھانا ذیابیطنس کے مریضوں کے لیے کتنا فائدہ مند ہے؟

پیاز تقریباً ہر پکوان میں شامل کی جاتی ہے، یہ کسی بھی پکوان کو ذائقہ دار بنانے کے لیے سب سے اہم سبزی ہے۔پیاز کو کاٹنا یقیناً کافی مشکل کام ہے، لیکن اس کے بہت زیادہ فوائد بھی ہیں۔پیاز میں ایسے اینٹی بیکٹیریل کمپاؤنڈز موجود ہوتے ہیں جو سردی میں نزلہ زکام کی روک تھام کے لیے بھی مفید ہیں۔پیاز کھانے سے دل کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے جس سے کولیسٹرول بھی کنٹرول میں رہتا ہے۔پیاز میں آئرن، فائبر، پوٹاشیم اور وٹامن سی بھی موجود ہوتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ پیاز ٹائپ 2 ذیابیطس کے شکار افراد کے لیے بھی بہت مفید ہے؟پیاز کھانے کے کئی فوائد یہاں مندرجہ ذیل ہیں:1- خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول رکھنے کے لیے پیاز کارآمد مانی جاتی ہے۔2- پیاز میں ایسے کمپاؤنڈز موجود ہیں جو ذیابیطس کی تمام علامات کو ختم کرتا ہے۔3- سرخ پیاز میں فائبر کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، فائبر کسی بھی قسم کے کھانے کو دیر سے ہضم کرتا ہے، اور یہی وجہ ہے کہ فائبر ہماری صحت کے لیے بےحد ضروری ہے، کیوں کہ کھانے کو ہضم کرنے کے لیے خون میں موجود شوگر حرکت میں آتی ہے جس سے بلڈ شوگر لیول مستحکم رہتی ہے۔4- ذیابیطس میں مبتلا افراد کو ایسی غذاؤں سے دور رہنے کی تاکید کی جاتی ہے جن میں کاربوہائیڈریٹس کی تعداد زیادہ ہو، اور پیاس ایک ایسی چیز ہے جس میں کاربز کافی کم تعداد میں موجود ہوتے ہیں۔5- پیاز میں کیلوریز کی مقدار بھی کافی کم ہوتی ہے، جس سے وزن کنٹرول میں رہتا ہے، دھیان رہے کہ پیاز کو صحیح انداز میں پکایا جائے جبکہ بہت زیادہ تیل کا استعمال نہ کیا جائے۔کہا جاتا ہے کہ کچی پیاز بھی صحت کے لیے کافی مفید ہے، تاہم دن میں بہت زیادہ پیاز کھانا نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

close