2025 تک خواتین میں تمباکو نوشی کے استعمال کارجحان دوگنا تک بڑھ جائے گا، 123 ممالک میں خواتین کی بانسبت لڑکیوں میں تمباکو کا استعمال زیادہ ہے‘ ڈبلیوایچ او

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ ) کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ آنے والے پانچ سالوںکے دوران خواتین میں تمباکو کے استعمال میں دوگنااضافہ تکلیف دہ امر ہے،آج کی لڑکی کل کی ماں ہے ،نوجوان لڑکیوں میں تمباکونوشی کارجحان بیمارمعاشرہ کوجنم دے گا،پناہ نے ہمیشہ بیماریوں

کی وجہ بننے والے عوامل کی جانب حکومت کی توجہ مبذول کروائی ،حکومت سنجیدگی کامظاہرہ کرے ،تاکہ نوجوان نسل تمباکونوشی اورشوگری ڈرنکس کے مضراثرات سے محفوظ رہ سکے۔یہ بات پناہ کے جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے تمباکونوشی میں مبتلانوجوان طالبہ کی والدہ کی رودادسننے کے بعداپنی گفتگومیں کہی ،ثناء اللہ گھمن کاکہناتھاکہ یہ جان کردکھ ہواکہ لڑکوں کے ساتھ لڑکیوں میں بھی تمباکونوشی کارجحان بڑھ رہاہے،خاتون(ر) نے ملاقات میں بتایاکہ والدین زندگی بھر کی جمع پونجی بچوں کے اعلی مستقبل پرصرف کرتے ہیں،لیکن میری بیٹی نے ساتھی طلباکی دیکھادیکھی میں تمباکونوشی شروع کی ،آج کل تمباکونوشی فیشن بن چکاہے ،یہی تمباکونوشی کل نشہ کی جانب راغب کرتی ہے ،نوجوان نسل کی صحت بچانے کے لئے حکومت کوایساسدباب کرناہوگا جس سے تمباکونوجوان نسل کی پہنچ سے دورہوسکے،بعدازاں ثناء اللہ گھمن نے اپنی گفتگومیں کہاکہ آج کی خواتین گھریلوکے ساتھ بطور استاد،صحافی،وکیل،پائلٹ ،فوج ،پولیس ،اسمبلی میں کلیدی نشستوں پرفائز ہونے کی ذمہ داریاں احسن طورپرسرانجام دے رہی ہیں، تمباکونوشی اورشوگری ڈرنکس کابڑھتاہوارجحان دل ،کینسر سمیت متعدد امراض کی وجوہات میں سے ایک بڑی وجہ ہیں،برٹش میڈکل جنرل نے خواتین میں2025تک تمباکو نوشی کارجحان دوگنا ہونے کی پیش گوئی کی ہے ، گذشتہ دو دہائیوں میں خواتین کے تمباکو کے استعمال پر تیزی آئی ہے ، زیادہ آمدنی کی بانسبت پسماندہ ممالک کی خواتین میں تمباکونوشی کارجحان بڑھاہے،ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق حمل کے دوران سگریٹ نوشی کرنے والی ماؤں کے بچے کاپیدائش کا وزن تقریبا 200 جی سے 250 جی سے کم ہوسکتاہے،شیرخوار کی اچانک موت واقع ہونے کے امکانات بھی زیادہ ہوتے ہیں،7اپریل 2020کودی ٹوبیکواٹلس میں ڈبلیوایچ اوکی رپورٹ کے مطابق تمباکو کی کمپنیاں سگریٹ کی قیمتوں کو کم رکھتی ہیں ،تاکہ زیادہ عوام راغب ہو، امریکہ میں، تمباکو کمپنیوں نے کم آمدنی والی خواتین کے لئے نئے برانڈ تیار کیے ،آئس لینڈ اور سربیا کے علاوہ، متعدد ممالک کو آنے والے سالوں میں خواتین میںتمباکو کے استعمال بڑھنے کے رجحان کاسامناہے، بدقسمتی سے، 123 ممالک میں خواتین کی بانستب لڑکیوں میں تمباکو کا استعمال زیادہ ہے، جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن نے کہاکہ اگربروقت تدابیر نہ کی گئیں تو آنے والے سالوں میں خواتین میں تمباکونوشی کے استعمال میں اضافے کا امکان ممکن ہے،انھیں بچانے کیلئے کلیدی نشستوں پربراجمان خواتین نمائندگان کواپنے اختیارات کواستعمال کرتے ہوئے اہم کرداراداکرناہوگا۔۔۔۔۔

close