تاجر فاؤنڈر گروپ نے جی ٹین مرکز کا الیکشن جیت کر ہیٹرک مکمل کر لی

اسلام آباد (پی این آئی) انجمن تاجران جی ٹین مرکز کا الیکشن تاجر فاؤنڈر گروپ نے میدان مار لیا. تاجر فاؤنڈر گروپ نے تاجر ویلفیئر گروپ کو 129 ووٹوں سے ہرا کرجیت کی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلی . انجمن تاجران جی ٹین مرکز کا الیکشن گذشتہ روز منتخب ہوا جس میں دو گروپوں تاجرفاؤنڈر گروپ (چاند گروپ) اور تاجر

ویلفیئر گروپ (چراغ گروپ) نے حصہ لیاجبکہ 577 رجسٹرڈ ووٹوں میں سے574لوگوں نے حق رائے دہی استعمال کیا جن میں سے 13 ووٹ مسترد ہوئے. تاجر فاؤنڈر گروپ نے 344 ووٹ حاصل کر کے مقابلہ جیت لیا ۔تاجر ویلفیئر گروپ 127ووٹ حاصل کرسکا اس طرح ٹریڈرز فاؤنڈر گروپ نے 129 ووٹوں سے مقابلہ جیت لیا۔تاجر فاؤنڈر گروپ کے چیئرمین کامران کاکا خیل، صدر عابد عباسی، جنرل سیکرٹری اظہر امین،کو چئیرمین سردار عابد و دیگر عہدیداران منتخب ہو گئے.چئیرمین کامران کاکا خیل اور نو منتخب صدر عابد عباسی نے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جیت کی ہیٹرک ہماری کارکردگی پر جی ٹین مرکز کی تاجر برادری کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہےجی ٹین مرکز کی تاجر برادری نے جس عزت سے نوازا ہے اسکا حق ادا کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے اورمارکیٹ کی تعمیر و ترقی کے لئے مزید محنت کریں گے۔ص در آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ ،سابق سنیئر نائب صدر آئی سی سی آئی خالد چوہدری ، عرفان چوہدری نے فاتح عہدیداران کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جی ٹین مرکز کی تاجر برادری نے اپنے لئے بہترین لوگوں کا انتخاب کیا ہے جس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں تاجروں نے اپنے بہتر خدمتگاروں کو منتخب کیا ہے جو امید ہےانشا للہ تاجروں کے مفادات کے لئے مزیدجذبے سے کام جاری رکھیں گے۔۔۔۔ آل پاکستان

انجمن تاجران نےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں 2روپے اضافہ مسترد کر دیا لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے حکومت کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 2روپے اضافے کے مجوزہ فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں یہ نا قابل قبول فیصلہ ہے ، حکومت آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کو پورا کرنے کے لئے عوام پر بوجھ ڈالنا چاہتی ہے جس سے ہر طبقہ متاثرہوا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے ہر طرح کی مصنوعات مہنگی ہو جاتی ہیں اور حکومت گزشتہ کئی ماہ سے اس سلسلے کوتواتر سے جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خریدختم ہوتی جارہی ہے جس کے ہر طرح کے کاروبارپر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ مطالبہ ہے کہ حکومت بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں فی الفور کمی کر کے انہیں ایک سطح پر منجمد کرے تاکہ غریب آدمی اپنا گزر بسر اور دو وقت کی روٹی پوری کر سکے ۔۔۔

close