ملٹی سٹوری پارکنگ کی عدم تعمیر سے بزنس تنزلی کا شکار ہیں، اجمل بلوچ سابقہ جی ٹی ایس اڈا پارکنگ میں تبدیل کیا جائے، شفیق عباسی

اسلام آباد (پی این آئی) آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ، شفیق عباسی، اختر عباسی،چوہدری صدیق، مصعب خان، ابوبکرعابد، نے کہا ہے کہ آبپارہ سمیت اسلام آباد میں پارکنگ کے مسائل بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں اور ملٹی سٹوری پارکنگ کی عدم تعمیر کی وجہ سے بزنس تنزلی

کا شکار ہو رہے ہیں سی ڈی اے ترجیحی بنیادوں پر ملٹی سٹوری پارکنگ تعمیر کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آپ پارہ مارکیٹ میں ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ آبپارہ مارکیٹ اسلام آباد کی قدیم ترین مارکیٹ ہے جبکہ اس مارکیٹ کو وفاقی دارالحکومت کا گیٹ وے تصور کیا جاتا ہے گزشتہ چالیس سال سے اس کی تعمیر میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے بہت زیادہ رش ہو گیا ہے مارکیٹ سے متصل سابقہ جی ٹی ایس اڈا کی زمین موجود ہے جو کہ مختلف لوگوں کے استعمال میں ہے اس جگہ پر ملٹی سٹوری پارکنگ تعمیر کی جا سکتی ہے اور دیگر کمرشل استعمال بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسجد کے ساتھ گرین ایریا بھی پارکنگ کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے دکانداروں اور گاہکوں کے لیے پارکنگ اور منی مارکیٹ بنائی جا سکتی ہے جس سے مسائل کم ہوں گے انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد سے اپیل کی کہ وہ ذاتی طور پر دلچسپی لیتے ہوئے اسلام آباد کے گیٹ کو اپ گریڈ کروائیں۔۔۔۔۔۔۔ آل پاکستان انجمن تاجران نےبجلی کے بنیادی ٹیرف میں 2روپے اضافہ مسترد کر دیا لاہور( این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے حکومت کی جانب سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 2روپے اضافے کے مجوزہ فیصلے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں یہ نا قابل قبول

فیصلہ ہے ، حکومت آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کو پورا کرنے کے لئے عوام پر بوجھ ڈالنا چاہتی ہے جس سے ہر طبقہ متاثرہوا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتیں بڑھنے سے ہر طرح کی مصنوعات مہنگی ہو جاتی ہیں اور حکومت گزشتہ کئی ماہ سے اس سلسلے کوتواتر سے جاری رکھے ہوئے ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کی قوت خریدختم ہوتی جارہی ہے جس کے ہر طرح کے کاروبارپر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ مطالبہ ہے کہ حکومت بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں فی الفور کمی کر کے انہیں ایک سطح پر منجمد کرے تاکہ غریب آدمی اپنا گزر بسر اور دو وقت کی روٹی پوری کر سکے ۔۔۔۔

close