سونے کی قیمت میں کمی ،جانیے فی تولہ کتنے کا ہو گیا

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا آج پھر سستا ہو گیا۔

 

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونا 800 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 37 ہزار 336 روپے پر آ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 74 ہزار 945 روپے ہو گئی۔

 

فی تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے کمی سے 6 ہزار 558 روپے ہو گئی۔

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر سستا ہو کر 4148 ڈالر پر آ گیا۔