اسلام آباد، 25 ستمبر: وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت دکانداروں کے لیے آسان ٹیکس سکیم پر عمل درآمد کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سکیم کے اجرا کے ایک ماہ کے دوران 9,806 دکاندار اس میں شامل ہوئے ہیں، جن میں سے 428 نے اپنے ٹیکس ریٹرن جمع کرا دیے ہیں جبکہ دیگر فائلنگ کے مختلف مراحل میں ہیں۔
بریفنگ کے مطابق سکیم میں 1,929 ایسے دکانداروں نے رجسٹریشن کرائی ہے جو پہلے ٹیکس نظام کا حصہ نہیں تھے۔ حکام نے امید ظاہر کی کہ نئے رجسٹر ہونے والے دکاندار بھی جلد اپنے ریٹرن جمع کرائیں گے۔ ریٹرن جمع کرانے والوں میں چھوٹے اور بڑے دونوں طرح کے شہروں کے دکاندار شامل ہیں۔
تکنیکی اعتراضات دور کرنے کی ہدایت






