پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 84 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 28 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔
وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 ستمبر سے پیٹرول کی نئی قیمت 349 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 374 روپے 31 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔
17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 12 مرتبہ کمی اور 19 مرتبہ اضافہ کیا جاچکا ہے۔ اسی عرصے کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 مرتبہ کمی جبکہ 21 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا عمل روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور سابقہ قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔






