سونا خریدنے والوں کے لیے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں زبردست کمی، موجودہ قیمت جانئے

ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 3 ہزار 500 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 83 ہزار 36 روپے کا ہوگیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار ایک روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 125 روپے ہوگئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ فی اونس سونا 35 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 605 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ فی تولہ چاندی 50 روپے مہنگی ہوکر 7 ہزار 329 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 43 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 283 روپے کی ہوگئی۔