کراچی میں بجلی کے نظام کی مرمت اور دیکھ بھال کے لیے کے الیکٹرک نے 24 اگست 2026 کو مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کیا ہے۔
کے الیکٹرک کے مطابق مینٹیننس شٹ ڈاؤن کے تحت شہر کے مختلف فیڈرز پر بجلی کی فراہمی مقررہ اوقات میں معطل رہے گی۔
شیڈول کے مطابق متاثرہ علاقوں میں نشاط، عابد پلازہ، عادل مراد، افضل موٹرز، آغا خان اسکول، اجمیر گارڈن، ڈی ایچ اے فیز 7 ایکسٹینشن، فیملی پارک، گلستان سی ایچ ایس، ہادی انڈسٹری، اسماعیلیہ فلیٹ اور جمالی پل سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔
بعض علاقوں میں بجلی کی بندش صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہنے کا امکان ہے، جبکہ کچھ فیڈرز پر بجلی کی فراہمی دوپہر کے اوقات میں بحال کردی جائے گی۔
متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بجلی کی عارضی بندش کے پیش نظر ضروری انتظامات پہلے سے مکمل کرلیں۔
کے الیکٹرک کے مطابق مینٹیننس کا مقصد بجلی کے نظام کی مرمت، بہتری اور صارفین کو زیادہ بہتر سہولیات کی فراہمی ہے۔






