ملک بھر میں آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کیا ہیں؟جانئے

پاکستان میں آج پیٹرول 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر کی قیمت پر دستیاب ہے۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے 22 سے 24 اگست کے لیے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر بڑھائی گئی۔

17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 10 مرتبہ کمی اور 14 مرتبہ اضافہ ہو چکا ہے۔ اسی عرصے کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 مرتبہ کمی جبکہ 17 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا تھا، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور گزشتہ مقرر کردہ نرخ برقرار رہتے ہیں۔