برائلر گوشت مزید سستا، قیمت میں بڑی کمی

لاہور (آئی این پی) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 7 روپے فی کلو کمی ہوگئی، جس کے بعد برائلر گوشت کی قیمت 497 روپے فی کلو ہوگئی۔

زندہ برائلر کی قیمت بھی 5 روپے کمی کے بعد 343 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی، جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت میں ایک روپے اضافہ ہوا اور فی درجن قیمت 239 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں تعطیل کے باعث طلب میں اضافے کے پیش نظر مختلف علاقوں میں برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 20 سے 30 روپے زائد قیمت پر فروخت کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔