لاہور(آئی این پی) شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے کمی کردی گئی، جس کے بعد قیمت 504 روپے فی کلو ہوگئی۔
زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو کمی ہوئی اور یہ 348 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی، جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 236 روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔
اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 15 سے 20 روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔






