اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا، جس کے بعد نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 20 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 327 روپے 62 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 380 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 8 سے 10 اگست تک نافذ العمل رہیں گی۔






