سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کیا ہوگئی؟، جانئے

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 688 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 85 ہزار 147 روپے تک پہنچ گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 113 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 268 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے ایک روز قبل بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا، جس کے باعث دو روز کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 21 ہزار 300 روپے کا اضافہ ہوا۔