چنیوٹ میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے۔
مارکیٹ میں آٹا 5,300 روپے فی من جبکہ چکی کا آٹا 5,600 روپے فی من تک فروخت ہو رہا ہے۔
چکی مالکان کے مطابق گندم کی قلت اور اس کی قیمت میں اضافے کے باعث آٹے کے نرخ بڑھائے گئے ہیں۔
دوسری جانب خریداروں کا کہنا ہے کہ صرف ایک ہفتے کے دوران 10 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہو گیا ہے، جس سے گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔






