آٹا مزید مہنگا، چکی مالکان نے قیمت میں اضافہ کر دیا

چنیوٹ (آئی این پی) چکی مالکان نے آٹا 15 روپے فی کلو مہنگا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چنیوٹ میں آٹے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور مارکیٹ میں آٹا 5300 روپے فی من فروخت ہونے لگا ہے۔

چکی آٹے کی قیمت 5600 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔ اس حوالے سے چکی مالکان کا کہنا ہے کہ گندم کی قلت اور قیمت میں اضافے کے باعث آٹے کے نرخ بڑھائے گئے ہیں۔

دوسری جانب خریداروں کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران 10 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہو گیا ہے، جس سے عوام پر مزید مالی بوجھ پڑ رہا ہے۔