لاہور (آئی این پی) لاہور میں سرکاری قیمتوں کے برعکس ایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ اوگرا کی جانب سے مقرر کردہ قیمت 241 روپے فی کلو کے بجائے ایل پی جی 400 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے۔
ایل پی جی مہنگے داموں ملنے پر شہری پریشان ہیں اور انہوں نے حکام سے کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگی ایل پی جی نے گھریلو بجٹ متاثر کر دیا ہے۔
دوسری جانب دکانداروں کا مؤقف ہے کہ اگر پلانٹس پر سرکاری نرخ نافذ کیے جائیں تو سستی ایل پی جی کی فروخت ممکن ہو سکتی ہے، تاہم مہنگی خریداری کے باعث سرکاری نرخوں پر فروخت کرنا ممکن نہیں۔






