ہفتہ 18 جولائی 2026 کے لیے جاری سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق آلو 35 روپے، پیاز 95 روپے، دیسی لہسن 140 روپے، بھنڈی 140 روپے، دیسی لیموں 190 روپے، انور رٹول آم 315 روپے، سفید خوبانی 320 روپے، کیلا 215 روپے فی درجن، مٹن 1600 روپے فی کلو، برائلر گوشت 490 روپے فی کلو اور فارمی انڈے 245 روپے فی درجن مقرر کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب مارکیٹ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں متعدد پھل اور سبزیاں سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ پیاز سرکاری نرخ 107 روپے کے مقابلے میں 180 روپے، ٹماٹر 240 روپے کے بجائے 620 روپے، دیسی لہسن 140 روپے کے مقابلے میں 320 روپے، ادرک 330 روپے کے بجائے 480 روپے اور مٹر 300 روپے کے مقابلے میں 600 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔
اسی طرح بھنڈی، شلجم، پالک، بینگن، ٹینڈے، میتھی اور لیموں سمیت کئی سبزیوں کی قیمتیں بھی سرکاری ریٹ لسٹ سے زیادہ ریکارڈ کی گئیں، جبکہ شملہ مرچ چند مقامات پر سرکاری نرخ سے کم قیمت پر فروخت ہوتی دیکھی گئی۔
پھلوں کی قیمتوں میں بھی نمایاں فرق سامنے آیا۔ امرود 175 روپے کے مقابلے میں 220 روپے، انار 260 روپے کے بجائے 420 روپے، سفید خوبانی 320 روپے کے مقابلے میں 380 روپے اور کیلے 215 روپے فی درجن کے بجائے 250 روپے فی درجن فروخت کیے جا رہے ہیں۔ انور رٹول آم 315 روپے کے مقابلے میں 400 سے 410 روپے، چونسہ 300 سے 350 روپے، فجری آم 250 سے 280 روپے اور دیسی آم 150 سے 180 روپے فی کلو دستیاب ہیں، جبکہ لیچی بعض مقامات پر سرکاری نرخ سے کم یعنی 400 سے 420 روپے فی کلو فروخت ہوتی دیکھی گئی۔
شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے، ناجائز منافع خوری کا خاتمہ کیا جائے اور مقررہ نرخوں سے زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






