نیٹ بلنگ منصوبہ ، لائسنس فیس کی وصولی پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا

 ملک بھر میں نیٹ بلنگ پراجیکٹ کے تحت صارفین سے لائسنس فیس کی وصولی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارتِ پاور ڈویژن نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو لائسنس فیس کے نظام پر نظرثانی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مجوزہ تبدیلی کے تحت 25 کلوواٹ تک لائسنس جاری کرنے کے اختیارات تقسیم کار کمپنیوں کو دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس سے قبل نیپرا نے 9 فروری کے بعد ایک سے 25 کلوواٹ تک لائسنس لینے کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے 25 کلوواٹ تک صارفین کو لائسنس کی مفت سہولت حاصل تھی، تاہم نئے نظام کے تحت فیس وصولی کا سلسلہ شروع ہونے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیا رپورٹنگ میں بھی اس بات کی نشاندہی کی گئی تھی کہ نیٹ بلنگ پراجیکٹ کے تحت فیس وصول کی جا رہی ہے، جس کے بعد وزارتِ پاور ڈویژن نے اس معاملے کا ملبہ نیپرا پر ڈال دیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close