پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے آئندہ ہفتے کے لیے بڑی تبدیلی کا امکان کم دکھائی دے رہا ہے، جبکہ حتمی فیصلہ حکومتی سطح پر مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قیمتوں میں رد و بدل کا انحصار ریونیو اہداف اور مالی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا،جبکہ نئی قیمتوں کی منظوری وزیر اعظم کی جانب سے دی جائے گی۔
دوسری جانب مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
برینٹ کروڈ کی قیمت 106.18 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ مربن کروڈ بھی 105 ڈالر فی بیرل سے اوپر چلی گئی ہے۔ اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی کروڈ کی قیمت 96.73 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی قیمتوں کے باوجود پاکستان میں فی الحال قیمتیں برقرار رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم حتمی اعلان وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ہی سامنے آئے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں






