گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ , اب قیمت کیا ؟

ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ہوا، جس کے بعد قمیتیں 560 سے تجاوز کرگئیں۔

 

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باوجود ملک میں مہنگائی کا دباؤ برقرار ہے، گھی اور تیل کی قیمتوں میں 35 روپے فی کلو/لیٹر تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ درجہ اول گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں 30 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 560 روپے سے بڑھ کر 590 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

درجہ دوم کوکنگ آئل کی قیمت میں 35 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، جس سے یہ 510 روپے سے بڑھ کر 545 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ گھی کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد یہ 510 روپے کے بجائے اب 535 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے عام صارفین کی قوتِ خرید شدید متاثر ہو رہی ہے اور روزمرہ کے بجٹ کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بنیادی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close