سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ، موجودہ قیمت کیا ؟ جانئے

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر  کمی ہو گئی۔

ملک میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ فی تولہ سونا 4 ہزار 900 روپے سستا ہو کر 5 لاکھ 1 ہزار 162 روپے کا ہو گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 201 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 29 ہزار 665 روپے  ہو گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کے بعد 49 ڈالر سستا ہو گیا جس کے بعد فی اونس قیمت 4788 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

ملک میں چاندی کے نرخ میں بھی کمی ہوئی ہے، 145 روپے سستی ہونے کے بعد فی تولہ چاندی کے نرخ 8417 روپے ہو گئے۔

ماہرین کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں یہ کمی عالمی سطح پر Gold کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں تبدیلی کے باعث سامنے آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close