ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کتنے ہوگئے؟ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

کراچی (پی این آئی) سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ہفتہ کے دوران خاطر خواہ اضافہ ہو گیا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونیوالی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ملکی ذخائر 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 8 ارب 3کروڑ ڈالر ہو گئے۔گزشتہ ایک ہفتے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.30 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 40 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئے۔ ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک اور کمرشل بینکوں کا ذخائر ملا کر 3کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، زر مبادلہ کے مجموعی ذخائر بڑھ کر 13 ارب 42 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہو گئے۔

close