اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)ایل این جی کی قیمتوں میں 10.11فیصد تک مزید اضافہ کردیا گیا۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق اوگرا نے یکم دسمبر سے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 1.32 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی ہوگئی ہے جب کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں1.42 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 14.81 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جس کے باعث سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 15.45 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

close