نواز شریف کا استقبال، تاجر برادری نے اہم اعلان کر دیا

لاہور (پی این آئی) لاہور میں انجمن تاجران کے چیئرمین نعیم میر کا کہنا ہے کہ تاجر برادری نواز شریف کا شاندار استقبال کرے گی۔۔۔ایک بیان میں نعیم میر کا کہنا ہے کہ تاجر برادری مینار پاکستان کے جلسے میں شریک ہو گی، سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے معیشت چلائی۔۔۔۔ پاکستان کو آگے بڑھایا، تاجر ان کی محبتوں اور محنتوں کا قرض چکائیں گے۔۔۔۔اس موقع پر عامر صدیق نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نواز شریف کا حلقۂ انتخاب تھی اور رہے گی۔۔۔۔

چیئرمین انجمن تاجران نے صوبائی تاجر کنونشن ن لیگ کے سیکریٹریٹ میں کروانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹوں کو نواز شریف کے استقبالی بینرز سے سجایا جائے گا، ان کے استقبال کے لیے فلوٹنگ استقبالیہ ٹرک چلائیں گے، پنجاب کا تاجر کنونشن ن لیگ کے سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا۔۔۔۔

close