ڈالر نے پھر اونچی اڑان بھرلی، کتنا مہنگا ہوگیا؟ انٹربینک مارکیٹ سے بڑی خبر آگئی

کراچی(پی این آئی)ملک میں ڈالر کی قدر میں آج اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا۔انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 63 پیسے مہنگا ہوکر 262.51 روپے پر بند ہوا۔انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر 261.88 روپے پر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 269 روپے کا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے 25 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونے کا بھاؤ 500 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 97 ہزار روپے ہوگیا ہے۔10 گرام سونا 429 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 68 ہزار 896 روپے کا ہوگیا ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر کم ہوکر 1832 ڈالر فی اونس ہے۔

close