سونے کی قیمتوں میں اضافہ، تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی (پی این آئی) پاکستان میں سونے کی قیمت 1300 روپے اضافے کے بعد نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کے اضافے سے 1 لاکھ 90 ہزار 600 ہوگئی ہے۔

10 گرام سونا ایک ہزار 115 روپے مہنگا ہو کر 1 لاکھ 63 ہزار 409 روپے کا ہوگیا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر میں 13 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک اونس 1925 ڈالر کا ہوگیا۔

close