204 روپے کی سرکاری قیمت والی ایل پی جی کی قیمت 360 روپے تک پہنچ گئی

لاہور(پی این آئی) 204 روپے کی سرکاری قیمت والی ایل پی جی کی قیمت 360 روپے تک پہنچ گئی، حکومت ایل پی جی کی سرکاری قیمت کا نفاذ یقینی بنانے میں ناکام، ملک بھر میں من مانی قیمت پر فروخت جاری۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں قدرتی گیس کی کمی اور سردی کی شدت سے ایل پی جی من مانی قیمت پر فروخت کی جارہی ہے جبکہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔کراچی سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں 204روپے فی کلو پر فروخت ہونے والی ایل پی جی 280روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔چئیرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے بتایا کہ پہاڑی اور دور دراز پسماندہ علاقوں میں تو فی کلوگرام ایل پی جی 310روپے میں فروخت کی جارہی ہے جبکہ گلگت بلتستان میں 360روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آئندہ 24 گھنٹوں میی قیمت میں مزید حیرت انگیز اضافے کا خدشہ ہے۔مافیا نے صارفین کو مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور کردیا ہے۔عرفان کھوکھر نے کہا کہ جام شوروجووائنٹ وینچر گزشتہ 2سال سے بند ہے جسے فوری آپریشنل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جے جے وی ایل کی بندش سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچ رہا۔

ملک میں ڈالر نہیں,ایل پی جی کی مقامی پیداوار بڑھائی جائے۔ قیمتی جانوں کے بچاو کیلئے لیبارٹری کے بغیر ایل پی جی کی درآمد و ترسیل پر پابندی عائد کی جائے۔ایل پی جی پلانٹس کی گیٹ پاس پر قیمت کی عدم تحریر سے بلیک مارکیٹنگ فروغ پارہی ہے۔ ایل پی جی پلانٹ ہولڈر گیٹ پاس پر لازماً قیمت تحریر کریں۔انہوں نے وزیر اعظم ، وزیر پیٹرولیم ،چیئرمین اوگرا ممبر گیس سے اس ضمن میں فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

close