سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ڈالر کی اونچی اڑان کے سبب سوزوکی کمپنی نے گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک لاکھ 15 ہزار سے 3 لاکھ 55 ہزار روپے تک اضافہ کر دیا ہے۔

سوزوکی کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی نئی قیمتوں کے مطابق آلٹو وی ایکس کی قیمت ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے اضافے کے بعد اٹھارہ لاکھ 59ہزار روپے، آلٹو وی ایکس آر کی قیمت ایک لاکھ 80 ہزار روپے اضافے کے بعد 21 لاکھ 56 ہزار روپے، آلٹو وی ایکس آر اے جی ایس کی قیمت ایک لاکھ 90 ہزار روپے اضافے سے 23 لاکھ 10ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ۔آلٹو اے جی ایس کی قیمت کی قیمت2 لاکھ روپے اضافے کے بعد24 لاکھ 23 ہزار روپے، کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 2 لاکھ85 ہزار روپے اضافے کے بعد 30 لاکھ 39ہزار روپے ہو گئی ہے جبکہ کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 3 لاکھ 15 ہزار روپے اضافے کے بعد33 لاکھ 39ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

سوزوکی کلٹس اے جی ایس کی کی قیمت 3 لاکھ 35 ہزار روپے اضافے سے 35 لاکھ 69 ہزار روپے، ویگن آر کے وی ایکس آر ویریئنٹ کی قیمت2 لاکھ8 ہزار روپے 26 لاکھ 29ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ ویگن آر وی ایکس ایل کی قیمت 2 لاکھ 25 ہزار روپے اضافے کے بعد 27 لاکھ 89 ہزار روپے اور ویگن آر اے جی ایس کی قیمت 2 لاکھ 57 ہزار روپے اضافے کے بعد 30 لاکھ 59ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔کمپنی کی جانب سے سوزوکی سوئفٹ جی ایل ایم ٹی کی قیمت2 لاکھ 99 ہزار روپے کے اضافے سے 34 لاکھ 79 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، سوئفٹ جی ایل سی وی ٹی کی قیمت3 لاکھ22 ہزار روپے اضافے کے بعد 37 لاکھ 42ہزار روپے اور سوئفٹ جی ایل ایکس سی وی ٹی کی قیمت3 لاکھ 55ہزار روپے اضافے کے بعد41 لاکھ 15ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح راوی کیری ڈبہ کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے اضافے کے بعد15 لاکھ 39ہزار روپے، راوی بغیر ڈیک کی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے اضافے کے بعد14 لاکھ 64 ہزار روپے، بولان وین کی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار روپے اضافے کے بعد 16 لاکھ 19 ہزار روپے جبکہ بولان کارگو کی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار روپے اضافے کے بعد16 لاکھ 86 روپے ہو گئی ہے۔

close