ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہوشربا اضافہ

کراچی(پی این آئی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر ہزاروں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 51 ہزار 150 روپے ہوگئی ہے۔

 

 

10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 615 روپے اضافے سے 129587 روپے ہوگیا ہے، عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالرکمی سے 1711 ڈالر فی اونس ہے۔

close