سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا؟ خریداروں کیلئےبڑا جھٹکا

کراچی(پی این آئی)سونے کی فی تولہ قیمت میں کتنے ہزار روپے کا اضافہ ہو گیا؟ خریداروں کیلئےبڑا جھٹکا۔۔ ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں1500روپے اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت 1500 روپے اضافے سے 1 لاکھ 42 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے

 

 

جبکہ 10 گرام سونےکی قیمت 1286 روپے اضافے سے 1 لاکھ 22 ہزار 514 روپے ہوگئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونےکا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر 1803 ڈالر فی اونس ہے۔

close