ڈالر کتنا مہنگا ہو گیا؟ روپے کو بُری طرح پچھاڑ ڈالا

لاہور (پی این آئی)ڈالر کتنا مہنگا ہو گیا؟ روپے کو بُری طرح پچھاڑ ڈالا…انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 36 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 177 روپے 11 پیسے سے بڑھ کر177 روپے 47 پیسے ہو گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سے روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

close