آج پھرسونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہو گیا؟ خریداروں کیلئے بُری خبر آگئی

کراچی(پی این آئی) آج پھرسونے کی قیمت میں کتنا اضافہ ہو گیا؟ خریداروں کیلئے بُری خبر آگئی۔۔۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے اضافے کے بعد ملک میں 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کا دام 86 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 8 ہزار 239 روپے ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 17 ڈالر بڑھ کر 1820 ڈالر فی اونس ہے۔

close