کورونا کے معیشت پر منفی اثرات، کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں اضافہ، سٹاک مارکیٹ سے پریشان کن خبر

لاہور (پی این آئی )کورونا وائرس نے اس وقت پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور معیشت پر بھی اثرات دکھائی دے رہے ہیں ، پاکستان میں بھی آج ڈالر مہنگا ہو گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں 24 پیسے اضافہ ہو گیاہے جس کے بعد قیمت 167 روپے ہو گئی ہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی پاکستانیوں کے لیے ایک مرتبہ پھر سے پریشان کن خبر آ رہی ہے کیونکہ چند روز کی بہتری کے بعد اب پھر سے سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے ، آج صبح کاروبار کا آغاز ہواتو 100 انڈیکس 31 ہزار 621 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر بعد اس میں کمی واقع ہونی شروع ہو گئی ۔ اب تک 100 انڈیکس میں 618 پوائنٹس کم ہو چکے ہیں جس کے باعث انڈیکس 31 ہزار 3 پوائنٹس کی سطح پر آ گیاہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close