پاکستان میں سونا مزید مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت میں کتنا اضافہ ہو گیا؟ بری خبر آگئی

کراچی(پی این آئی)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مزید 6 ڈالر کے اضافے کے بعد پاکستان بھر میں بھی فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہوگیا۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت مزید 6 ڈالر اضافے سے 1644 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی فی

تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کا اضافہ ہوگیا۔قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 94 ہزار 200 روپے جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر80 ہزار 761 روپے ہوگئی۔بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے دبئی بلین مارکیٹ کی نسبت مقامی صرافہ مارکیٹوں سونے کی فی تولہ قیمت اب بھی 1500 روپے کم ہے۔ دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1000 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 857 روپے 33 پیسے پر مستحکم رہی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close