بلدیاتی الیکشن، الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے حکومت آزاد کشمیر کو 24 نومبر تک مطلوبہ سیکورٹی فورس فراہم کرنے کی ہدایت کر دی

مظفرآباد(آئی اے اعوان) آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات کے پرامن غیر جانبدارانہ اور منصفانہ انعقاد کیلئے آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے حکومت آزادکشمیر کو 24 نومبر تک مطلوبہ سیکورٹی فورس فراہم کرنے کی ہدایت کردی ،حکومت پولنگ اسٹیشنز پر امن وامان کی ذمہ داری سے کسی صورت مبرانہیں ہوسکتی ۔

سیکرٹری آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان نے وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس کی جانب سے چیف سیکرٹری آزادکشمیر محمد عثمان چاچڑ کو لکھے گئے خط کا حوالہ دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کی طرف سے چیف سیکرٹری آزادکشمیرکو ایک مکتوب میں کہاگیاہے کہ 24 نومبر تک پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی کی فراہمی اور تعیناتی کو یقینی بنا کر الیکشن کمیشن کو تعمیلی رپورٹ فراہم کی جائے تاکہ مقررہ شیڈول کے مطابق پولنگ کا عمل مکمل کیا جاسکے ۔خط میں اس امر پر وضاحت کی گئی ہے کہ آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ نے 30 نومبر سے قبل انتخابی عمل مکمل کرنے کا حکم دے رکھا ہے غیر جانبدارانہ،منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے 27 نومبر کو پولنگ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جہاں تک سیکورٹی فورسز کی طرف سے پولنگ اسٹیشنز پر امن وامان قائم رکھنے کا تعلق ہے تو یہ ذمہ حکومت کی ہے کہ پرامن انتخابات کیلئے مناسب اور ضروری نفری فراہم کرے پولنگ اسٹیشنز پرامن وامان کی ذمہ داری کسی دوسرے ادارے پر نہیں ڈالی جاسکتی ہے اور نہ ہی قانون کے مطابق ایسا ممکن ہے ریاستی ادارے آئین کے مطابق آزادانہ،منصفانہ اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے ساتھ تعاون کرنے کے پابند ہیں۔

close