سیکرٹری زراعت سردار جاوید ایوب کا روزگارڈن شوکت لائنز اور نظامت اعلیٰ زراعت مظفرآباد کا دورہ

مظفرآباد (پی آئی ڈی) سیکرٹری زراعت، لائیوسٹاک، آبپاشی و سمال ڈیمز سردار جاوید ایوب کا روزگارڈن شوکت لائنز اور نظامت اعلیٰ زراعت مظفرآباد کا دورہ۔ دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر محمد الماس عباسی، چیف پلاننگ سیکرٹریٹ زراعت ڈاکٹر راجہ دلپذیر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس جاوید احمد اور اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر سید غلام مرتضیٰ گیلانی ہمراہ تھے۔

اسسٹنٹ ہارٹیکلچر آفیسر نے سیکرٹری زراعت کوروز گارڈن کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ سیکرٹری حکومت نے پارک کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے، پھولوں اور پودوں کی نگہداشت کے حوالہ سے ہدایات دیں اور سٹاف کو کاوشوں کو سراہا۔ بعدازاں سیکرٹری حکومت نے نظامت اعلیٰ زراعت میں قائم تجزیہ اراضی اور مربوط تحفظ نباتات لیبارٹریز کابھی معائنہ کیا۔ لیبارٹریز میں نصب مختلف آلات اور ان کی ورکنگ کنڈیشنز کے حوالہ سے بریفنگ لی۔ سیکرٹری حکومت نے انٹومالوجسٹ محکمہ زراعت ظفر جہانگیر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر عوام کو ان سہولیات سے مستفید کریں۔ آزادکشمیر میں قابل کاشت رقبہ کم ہے۔ اس رقبہ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کیلئے زمینداران کو مشروم کی کاشت کی جانب راغب کیا جائے تاکہ اس کم رقبہ سے بھی زمیندارزیادہ سے زیادہ آمدن حاصل کرسکیں۔۔۔۔

close